Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / فیرنس کریم جِلد کیلئے نقصاندہ میڈیکل شاپس پر دھاوے، 11 کمپنیوں کے پراڈکٹس ضبط

فیرنس کریم جِلد کیلئے نقصاندہ میڈیکل شاپس پر دھاوے، 11 کمپنیوں کے پراڈکٹس ضبط

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) محکمہ ڈرگ کنٹرول اتھاریٹی سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں نے ریاست بھر میں دھاوے کرتے ہوئے جلد کو نکھارنے والی مصنوعات (فیرنس کریم ) کو ضبط کرلیا ۔ جو جلد کیلئے مضر بتائی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر ڈرگ کنٹرول اتھاریٹی ڈاکٹر اکون سبھروال نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں ڈرگ انسپکٹر نے مختلف میڈیکل اسٹورس پر دھاوے کئے جس میں 11 کمپنیوں کے فیرنیس کریم ضبط کرلئے جو انسان کی جلد کیلئے مضر ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مائی فیرنیس کریم ، کے لائیٹ کریم ، کیوٹ اسکن ، کیروفٹ میکس کریم ، یوکروما کریم ، یوکروما پلس کریم ، اسکین برائٹ کریم ، کلئیر اسکن کریم ، اسموتھ کریم ، ہیڈنسا کریم ، ایور شائن فیرنیس کریم کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے کریمس جن کی مالیت 29 ہزار بتائی گئی ہے ضبط کرلیا اور اس دھاوں میں 90 ہزار مالیتی اشیاء کو برآمد کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرگس اینڈ کاسمیٹک ایکٹ کے تحت 13 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT