Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / فیس بازادائیگی کا دباؤ، سمسٹر امتحانات کا بائیکاٹ

فیس بازادائیگی کا دباؤ، سمسٹر امتحانات کا بائیکاٹ

پرائیویٹ ڈگری کالجس مینجمنٹ اسوسی ایشن کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) فیس باز ادائیگی کے لئے دباؤ ڈالتے ہوئے تلنگانہ پرائیویٹ ڈگری اور پی جی کالج مینجمنٹس اسوسی ایشن تمام یونیورسٹیز کے فرسٹ سمیسٹر امتحانات کے بائیکاٹ کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اسوسی ایشن کے نمائندوں کے سدیشور اور گوری ستیش نے کہا کہ ہنوز ادائیگی نہیں ہوئی ہے حالانکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے مارچ میں اسمبلی کے اندر اور مئی میں کالجس کے نمائندوں سے ملاقات میں تمام بقایہ جات ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ 24 اکٹوبر کو اس قسم کی ایک میٹنگ میں ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری نے جن کے پاس تعلیم کا قلمدان ہے، 3 ہزار کروڑ روپئے میں سے 600 کروڑ روپئے جاری کرنے کا وعدہ کیا تھالیکن  صرف 258 کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔ انہوں نے اس اطلاع کی تردید کی کہ حکومت نے 4  ہزار 861 کروڑ روپئے کے بقایہ جات ادا کردیئے ہیں۔ اس سے قبل بقایہ جات کی ادائیگی کے مطالبہ کے ساتھ 41 دن تک جاری رہی کالجس کی ہڑتال حکومت کے تیقن پر ختم کی گئی تھی۔ اب فرسٹ سمیسٹر امتحانات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے حکومت کو فنڈس جاری کرنے کیلئے مجبور کیا جائے گا۔ فرسٹ سمیسٹر امتحانات 7 ڈسمبر سے شروع ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT