Thursday , June 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فیس باز ادائیگی کی جلد اجرائی کا مطالبہ

فیس باز ادائیگی کی جلد اجرائی کا مطالبہ

سنگا ر یڈی۔15نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)   سابق کانگریس رکن اسمبلی سنگاریڈی ٹی جئے پرکاش ریڈی نے آج اپنی قیام گاہ پر منعقدہ ایک پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طلباء و طالبات کی 3500 کروڑ فیس ر ی ایمبرسمنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ سابق کانگریس دور حکومت میں تعلیم کو اہمیت دیتے ہوئے لا کھوں طلباء و طالبات کو حصول اعلی تعلیم و فنی کور سیس کیلئے خصوصی توجہ دیتے ہوئے فیس ر ی ا یمبرسمنٹ کی بروقت اجرائی عمل میں لا تے ہوئے راحت پہنچا یا تھا ۔جبکہ ٹی آر ایس حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد طلباء و طالبات کی زندگیوں کے  ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ اس نا انصافی پر کانگریس پارٹی خاموش نہیں رہیگی بلکہ فیس ری ایمبر سمنٹ کی اجرائی تک اپنی جد و جہد کو جا ری رکھے گی۔سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ فیس ری ایمبر سمنٹ کی عاجلانہ اجرائی کیلئے بتاریح 16 نومبر صبح 11 ؍بجے اولڈ بس اسٹانڈ تا جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی تک ایک ریالی منظم کر تے ہوئے ضلع کلکٹریٹ کے روبرو زبردست احتجاجی دھرنا منظم کیا جائیگا۔اس کے علاوہ انہوں نے مرکزی حکومت پر بھی تنقید کر تے ہوئے کہا کہ 500 اور 1000 کی نوٹوں کی منسوخی سے غریب و متو سط طبقہ سخت پر یشانیوں سے دو چار ہے۔اس پر یس کانفرنس میں معراج ہا شمی ‘ محمد شفیع کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT