Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / فیس باز ادائیگی کے بقایہ جات فوری جاری کرنے کا حکم

فیس باز ادائیگی کے بقایہ جات فوری جاری کرنے کا حکم

طلبہ کی رقم ہڑپ کرنے والے بوگس تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی

حیدرآباد ۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) فیس باز ادائیگی کے تمام بقایہ جات فوری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے طلبہ کی رقومات ہڑپ کرلینے والے بوگس تعلیمی اداروں کا پتہ چلانے کیلئے ویجلنس ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے پرنسپل فینانس سکریٹری رام کرشنا راؤ کو ہدایت دی ہیکہ وہ 3 ہزار 61 کروڑ روپئے کے فیس باز ادائیگی کے تمام بقایہ جات فوری جاری کردیں۔ اپنے کیمپ آفس پر تعلیم سے متعلق جائزہ اجلاس میں چیف منسٹر نے فینانس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام طلبہ کو فیس بقایہ جات ادا کئے جائیں۔ تمام بقایہ جات کے اجراء کے ساتھ حکومت سہ ماہی یا ماہانہ فیس باز ادائیگی کا منصوبہ رکھتی ہے۔ چندرشیکھر راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد تمام ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہے۔

TOPPOPULARRECENT