Sunday , July 23 2017
Home / سیاسیات / فیس بک پر الیکشن کمیشن کی ووٹر رجسٹریشن یاد دہانی مہم

فیس بک پر الیکشن کمیشن کی ووٹر رجسٹریشن یاد دہانی مہم

پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں پر توجہ ، زیادہ سے زیادہ اندراج کا نشانہ
نئی دہلی۔28جون (سیاست ڈاٹ کام)ہر ووٹر کو شامل فہرست کرنے کی کوشش کو ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے قومی الیکشن کمیشن اب سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کا استعمال کرنے جا رہا ہے تاکہ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کی عمر کو پہنچنے والوں پر توجہ کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ووٹروں سے رجوع کیا جا سکے ۔سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمیشن فیس بک کے ساتھ مل کر یکم جولائی سے پورے ملک میں ” ووٹر رجسٹریشن یاد دہانی ” شروع کر رہا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے اہل شہریوں پر اس بات کے لئے زور دیتے ہوئے کہ وہ شامل فہرست ہو کر ووٹ دیں کہا کہ انہیں یہ اعلان کرنے میں خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار ووٹربننے والوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ اہل شہریوں کو شامل فہرست کرنے کے لئے الیکشن کمیشن ‘خصوصی مہم’ شروع کر رہا ہے ۔ یہ جس مقصد کی تکمیل کے لئے ایک اضافی قدم ہے وہ یہ ہے کہ کوئی بھی ووٹر بننے سے نہ رہ جائے ۔مسٹر زیدی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ پہل لوگوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کی مہم کو مضبوط کرے گی اور مستقبل میں انتخابی عمل میں حصہ لینے اور ہندوستان کے ذمہ دار شہری بننے کے رخ پر ووٹروں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ریلیز کے مطابق یکم جولائی کو، فیس بک ملک میں اپنے ان صارفین کو “ووٹر رجسٹریشن یاد دہانی” کی ایک نوٹیفکیشن بھیج دے گا جو ووٹنگ کے قابل ہوں گے ۔سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ نے اپنی ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز پر ایک ” اب رجسٹر کریں ” بٹن تیار کیا ہے تاکہ لوگ الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہو سکیں گے۔ملک میں 180 ملین سے زیادہ لوگ فیس بک پر موجود ہیں۔یاد دہانی نامہ ہندی، اردو، گجراتی، تامل، تلگو، ملیالم، کناڈا، پنجابی، بنگالی، آسامی، مراٹھی ، اڑیہ اور انگریزی، سمیت 13 مختلف زبانوں میں بھیجے جائیں گے ۔

 

اعظم گڑھ میں نوجوان کا قتل
ہجوم نے قاتل کو بھی مار ڈالا
اعظم گڑھ ۔28جون (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں اعظم گڑھ کے مھنگر علاقے میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد مشتعل ہجوم نے قاتل کو بھی پیٹ پیٹ کر مارڈالا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات لودا عمادپور گاؤں میں شراب پینے کے بعد جتیندر اور بجیندر چاقو لے کر کسی واردات کی انجام دینے کی نیت سے گئے تھے ۔ اس دوران شیام پیارے نامی 25 سالہ نوجوان سے کسی بات پر ان لوگوں کا تنازعہ ہو گیا۔ بات بڑھنے پر ان لوگوں نے اس پر چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ سنگین حالت میں شیام پیارے کو اسپتال لے جایا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT