Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / فیس بک پر امریکی رہنماؤں کیخلاف اسرائیلی بیانات کا نیا تنازعہ

فیس بک پر امریکی رہنماؤں کیخلاف اسرائیلی بیانات کا نیا تنازعہ

بنجامن نتن یاہو نے لاتعلقی ظاہر کردی۔ فیس بک پوسٹس اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کی عکاس نہیں
یروشلم ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اپنے ذرائع ابلاغ کے نئے ڈائریکٹر کے صدر براک اوباما اور دیگر رہنماؤں کے متعلق تنقیدی بیانات کے بعد ان کی تقرری کا ’دوبارہ جائزہ‘ لیں  ران براتس نے فیس بْک پر صدر اوباما پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہود دشمنی کے مرتکب ہیں اور امریکی وزیرِخارجہ جان کیری کے متعلق کہا تھا کہ اْن کی ’ذہنی عمر کسی 12 سالہ بچے سے زیادہ نہیں ہے۔‘ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے اس تبصرے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔ وہ امریکہ اسرائیل پر ایک کانفرنس کے سلسلے میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق براتس اس دورے پر اسرائیلی وفد کے ہمراہ نہیں جائیں گے۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ براتس کی فیس بْک پر کی جانے والی پوسٹیں ’جارحانہ اور پریشان کْن تھیں۔‘ انھوں نے کہا ’یقینی طور پر ہم کسی بھی ملک کے حکومتی اہلکاروں بالخصوص ہمارے قریبی اتحادی ممالک کے حکام سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ محترم امریکی حکومتی ارکان کے متعلق بات کرتے ہوئے احترام اور سچائی کا پہلو ملحوظِ خاطر رکھیں۔ ہمارے وزیرِ خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو سے آج صبح اس بارے میں بات کی ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم جب امریکہ کے دورے سے واپس جائیں گے تو وہ اپنے ذرائع ابلاغ کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری کا ازسرِ نو جائزہ لیں گے۔‘ یہ فیس بْک پوسٹیں اْس کے فوراً بعد منظرِعام پر آئیں جب چہارشنبہ کے روز نتن یاہو نے فلسفہ کے لیکچرار براتس کی اپنے چیف ترجمان کی حثیت سے تقرری کا اعلان کیا۔ مارچ میں براتس نے نتن یاہو کی جانب سے ایران کے ساتھ کیے جانے والے نیوکلیئر معاہدہ کی مخالفت کے متعلق صدر اوباما کی تنقید کو ’مغربی اور آزاد خیال ممالک میں یہود دشمنی کا جدید چہرہ‘ کے طور پر بیان کیا تھا۔ انھوں نے اسرائیلی صدر رے اوون ریولن کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اتنی ’پست شخصیت‘ کے مالک ہیں کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے جنگجو بھی اْن کو یرغمال بنانا پسند نہیں کریں گے۔‘ نتن یاہو نے فوری طور پر اس تبصرے سے لاتعلقی اختیار کرلی تھی۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا: ’اسرائیلی صدر سمیت امریکہ کے صدر اور اسرائیل اور امریکہ کے دیگر عوامی نمائندوں کے متعلق جو کچھ ڈاکٹر ران بارتس نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا وہ میں نے ابھی پڑھا ہے۔ یہ پوسٹیں مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں اور کسی بھی طرح سے میرے موقف یا اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کی عکاس نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT