Thursday , May 25 2017
Home / جرائم و حادثات / فیس بک پر سب انسپکٹر اور شادی شدہ خاتون میں دوستی

فیس بک پر سب انسپکٹر اور شادی شدہ خاتون میں دوستی

انٹرنیٹ پرمسلسل مصروف رہنے کی وجہ شوہر کوشبہ ‘ پولیس عہدیدارگرفتار
حیدرآباد ۔ 20فبروری ( سیاست نیوز) شادی شدہ خاتون سے ناجائز تعلقات نے پولیس کی وردی میں موجود ایک سب انسپکٹر کو بے نقاب کردیا ۔ خاتون کے شوہر نے ایک چور کی طرح اس سب انسپکٹر کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا جو اس کی بیوی کے ساتھ بند کمرے میں رنگ رلیاں منارہا تھا ۔ فیس بک کے ذریعہ ہوئی دوستی کا8ماہ میں یہ انجام ہوا ۔ یہ واقعہ شہر کے علاقہ ایس آر نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں پولیس نے خود اپنے محکمہ کے سب انسپکٹر سطح عہدیدار کو سارقوں کی طرح گرفتار کرلیا ۔ وہ عہدیدار جو سارقوں ‘ بدمعاشوں‘ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس کی گاڑی میں بیٹھتا ہے ‘ اُسی طرح کی ایک حرکت پر خود اس طرح گرفتار کرلیا گیا ۔ 8ماہ سے اس شادی شدہ خاتون کے ساتھ اس سب انسپکٹر وجئے کمار کے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے اور خاتون بھی وجئے کمار کے عشق میں گرفتار تھی ۔ بیوی کی مسلسل مصروفیات اور انٹرنیٹ سے اچانک لگاؤ اور فیس بک پرہر وقت مصروف دیکھ کر شوہر کو شک و شبہ پیدا ہوگیا اور بالآخر اس نے اس اپارٹمنٹ کے چوکیدار کی مدد لی ‘ یہ اپارٹمنٹ موتی نگر میں واقع ہے اور چوکیدار کی مدد سے اس نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا پردہ فاش کردیا اور سب انسپکٹر وجئے کمار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس خصوص میں انسپکٹر ایس آر نگر مسٹر وحید الدین نے بتایا کہ خاتون کے شوہر ویرا برھمم کی شکایت پر پولیس نے سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی بھی سفارش کردی گئی ہے ۔ وجئے کمار کھمم 2ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹربتایا گیا ہے جو ٹریننگکیڈر میں تھا ‘ سال 2012بیاچ کا یہ سب انسپکٹر ضلع کریم نگر کا متوطن ہے جبکہ خاتون اور اس کے شوہر کاتعلق ریاست آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع سے ہے ۔ خاتون کا شوہر ویرابرہمم پیشہ سے سافٹ ویر ملازم ہے ‘ ان کی شادی 9سال پہلے ہوئی اور ان کا ایک لڑکا بھی ہے جبکہ وجئے کمار بھی شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں ۔ 8ماہ قبل فیس بک کے ذریعہ دونوں کی پہچان ہوئی اور دوستی ناجائز تعلقات میں بدل گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT