Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / فیس بک پر نفرت انگیز تبصرہ، بجرنگ دل قائد گرفتار

فیس بک پر نفرت انگیز تبصرہ، بجرنگ دل قائد گرفتار

منگلورو ۔ 28 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مقامی بجرنگ دل قائد کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ اس نے مبینہ طور پر ایک سماجی کارکن کے خلاف نفرت انگیز تبصرہ فیس بک پر شائع کیا تھا اور بجرنگ دل پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے شاہ رخ خان کی فلم دل والے جو تین تھیٹرس میں دکھائی جارہی ہے ، اس کی نمائش روکنے کی کوشش کی تھی ۔ منگلورو ایسٹ (کدری) پولیس نے پونت راج کوٹھاری مقامی کنوینر بجرنگ دل کو اس کے اور دیگر 21 افراد کے خلاف ودیا دنکر کی شکایت پر گرفتار کرلیا۔ پولیس کمشنر ایس مروگن نے کہا کہ دائیں بازو کے کارکنوں میں فلم دل والے کی جو 20 ڈسمبر سے تین تھیٹرس میں دکھائی جارہی ہے ، بطور احتجاج روکنے کی کوشش کی تھی، وہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے بارے میں شاہ رخ خان کے بیان کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ودیا دنکر نے اپنی شکایت میں کہا کہ فیس بک کے صفحہ ویرا کیسری پر انہیں زد و کوب کرنے ، عصمت ریزی اور قتل کردینے کی دھمکیاں شائع کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT