Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / فیس بک کا نیا سنگ میل ، ایک دن میں ایک بلین یوزرس

فیس بک کا نیا سنگ میل ، ایک دن میں ایک بلین یوزرس

ہوسٹن ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سوشیل میڈیا روابط میں فیس بک نے ایک ہی دن میں ایک بلین افراد کے ذریعہ اس کا مشاہدہ کرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ عالمی سطح پر ایک ہی دن میں اتنے زیادہ افراد کا فیس بک سے رجوع ہونے کا یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ دریں اثناء فیس بک کے سی سی او مارک زوکر برگ نے فیس بک پر اپنے پوسٹ کے ذریعہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک نیا سنگ ہم نے پار کرلیا ہے۔ فیس بک کی تخلیق کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے کہ دنیا بھر کے صارفین نے ایک ہی دن میں سوشیل میڈیا سے اتنی زیادہ تعداد میں ربط پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ 17 اگست کو بنایا گیا جب کرہ ارض پر رہنے والے ہر سات نفوس میں سے ایک نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ربط کیلئے فیس بک کا استعمال کیا۔ یاد رہے کہ زوکربرگ نے 2004ء میں ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنے ڈارمیڑی روم (اقامتی طور پر تعلیم حاصل کرنے والوں کو فراہم کیا گیا کمرہ) تخلیق کیا تھا اور آج یہ دنیا کی دوسری سب سے زیادہ ربط میں رہنے والی ویب سائیٹ بن چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT