Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / فیس بک کے ذریعہ خاتون کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

فیس بک کے ذریعہ خاتون کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاست بالخصوص شہر میں خواتین کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات ناکامی ثابت ہو رہے ہیں ۔ دفاتر آئی ٹی کمپنیوں اور دیگر مقامات پر کام کرنے والی خواتین کے استحصال کے واقعات ہر دن منظر عام پر آرہے ہیں ۔ ایک ایسا ہی واقعہ آج منظر عام پر آیا جس میں سائبر کرائم پولیس سائبرآباد نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو فرضی فیس بک آئی ڈی اور مختلف نمبرات کے ذریعہ خاتون کو ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ پیشہ سے سافٹ ویر ملازم این سریش کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ جو اپنی ساتھی خاتون کو پریشان کر رہا تھا ۔ اس خاتون نے ہراسانی اور اس کی رسوائی سے تنگ آکر دو ماہ قبل ملازمت ترک کردی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار سریش گذشتہ ایک سال سے اس خاتون کو پریشان کر رہا تھا ۔ سیل فون پر قابل اعتراض پیامات اور واٹس اپ پر عریاں تصاویر اس نے خاتون کے نام سے فرضی فیس بک آئی ڈی تیار کرنے کے بعد اس کی تصویر سے عریاں تصاویر جوڑکر ساتھیوں کو روانہ کر رہا تھا ۔ پولیس سائبر کرائم سائبر آباد نے اسے گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT