Thursday , March 23 2017
Home / شہر کی خبریں / فیس ریمبرسمنٹ فنڈز میں خرد برد ‘ ایک سرکاری عہدیدار گرفتار

فیس ریمبرسمنٹ فنڈز میں خرد برد ‘ ایک سرکاری عہدیدار گرفتار

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاست میں ایک طرف فیس ریمبرسمنٹ کے مسئلہ سے طلبا پریشان ہیں تو دوسری طرف فیس ریمبرسمنٹ اسکیم میں ایک اسکام منظر عام پر آیا ہے ۔ ضلع نلگنڈہ میں 10 کروڑ روپئے کے فیس ریمبرسمنٹ اسکام کو پولیس نے منظر عام پر لایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس معاملہ میں سی سی ایس پولیس نے سرکاری خزانے ایک کے عہدیدار پرشوتم کو گرفتار کرلیا ہے اور رقم کے جمع خرچ کی تفصیلات کو اکٹھا کیا جارہا ہے ۔ فیس ریمبرسمنٹ اسکام کی سازش کو آندھرا بنک عملہ کی مدد سے منظر عام پر لایا گیا ہے۔
اور فینانس ڈپارٹمنٹ نے اطلاع کے فوری بعد معاملہ کو سی سی ایس کے سپرد کرکے تحقیقات کروائی اور پولیس نے پرشوتم کے علاوہ ٹریژری عہدیدار وکرم کو بھی شک کے دائرے میں لے لیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے پتہ چلایا ہے کہ 11 کروڑ روپئے کی رقم سے 71 لاکھ روپئے خرچ کرلئے گئے اور جملہ 40 کالجس کو تبادلہ ہونے والی رقم انہوں نے صرف ایک کالج کو منتقل کردی ۔ سی سی ایس پولیس معاملہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات میں جٹ گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT