Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / فیس ری ایمبرسمنٹ بقایاجات کی اجرائی کا مطالبہ

فیس ری ایمبرسمنٹ بقایاجات کی اجرائی کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 20 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے 21 اکتوبر کو شمس آباد میں فیس ری ایمبرسمنٹ بقایا جات کی اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے علاوہ دوسرے قائدین شرکت کریں گے۔ کانگریس پارٹی نے اپنے اجلاس میں کسانوں کے قرضہ جات کی معافی اور طلبہ کی فیس ری ایمبرسمنٹ بقایاجات کی اجرائی کیلئے احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ محبوب آباد میں کسان دھرنا پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی، قائد اپوزیشن اسمبلی کے جانا ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی۔ ضلع نظام آباد میں شروع کردہ تحریک میں ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ملوبٹی وکرامارک اور قائدین کونسل محمد علی شبیر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT