Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / فیس ری ایمبرسمنٹ پر طلبہ ڈپریشن کا شکار ، اتم کمارکی کے سی آر پر تنقید

فیس ری ایمبرسمنٹ پر طلبہ ڈپریشن کا شکار ، اتم کمارکی کے سی آر پر تنقید

حیدرآباد۔ 27 اکتوبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اُتم کمار ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تعلیمی شعبہ کو بحران میں تبدیل کرنے اور طلبہ کو ڈپریشن کا شکار بنانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے تقریباً 14 لاکھ طلبہ کی ٹیوشن فیس ری ایمبرسمنٹ ادائیگی کو اب تک منظوری نہیں دی ہے جس کی وجہ سے یہ طلبہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ کے مسئلہ پر کانگریس کی دستخطی مہم عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ طلبہ برادری میں ٹی آر ایس حکومت کے خلاف مایوسی اور برہمی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کے سی آر پر تلنگانہ ریاست کے لاکھوں طلبہ کے تعلیمی کیریر سے کھلواڑ کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم سے دلچسپی کی بجائے طلبہ اور اولیائے طلبہ کو فیس ری ایمبرسمنٹ کی منظوری کی فکر ہے۔

TOPPOPULARRECENT