Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / فیس ہراسانی پر طالب علم کی خود کشی اسکول پرنسپل بشمول کرسپانڈنٹ گرفتار

فیس ہراسانی پر طالب علم کی خود کشی اسکول پرنسپل بشمول کرسپانڈنٹ گرفتار

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ کنچن باغ میں پیش آئے افسوس ناک کمسن طالب علم کی خود کشی کے واقعہ پر سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسکول کے پرنسپل بشمول کرسپانڈنٹ کو گرفتار کرلیا ۔ حافظ بابا نگر کے کمسن 16 سالہ طالب علم مرزا سلمان بیگ نے دو ماہ کی فیس ادا نہ کرنے پر اسکول پرنسپل کی مبینہ ہراسانی اور دل آزاری کا شکار ہو کر کل خود کشی کرلی تھی ۔ اس واقعہ کی اطلاع پاکر آج ڈی سی پی ساوتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ افہام ٹائلنٹ اسکول حافظ بابا نگر کا دورہ کیا ۔ اور مرحوم مرزا سلمان بیگ کے مکان پہونچکر ان کے افراد خاندان سے بھی ملاقات کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیشہ سے کرانہ دکان چلانے والے مرزا فقیر بیگ کے فرزند مرزا سلمان بیگ نے فیس ادا نہ کرنے پر رسوائی سے دل برداشتہ ہو کر انتہائی اقدام کیا تھا ۔ کنچن باغ پولیس نے ایک شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے دو افراد بشمول خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر کنچن باغ پولیس اسٹیشن مسٹر شنکر نے بتایا کہ اس معاملہ میں پولیس نے اسکول پرنسپل ساجدہ بیگم اور کرسپانڈنٹ زین العابدین کو گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT