Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فیصد تحفظات کیلئے اسکولوں میں بھی شعور بیداری مہم

فیصد تحفظات کیلئے اسکولوں میں بھی شعور بیداری مہم

سرپور ٹاون /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیاست اخبار اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان صاحب کی جانب سے شروع کی گئی سیاست امپارمنٹ مہم کا شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے مسلم اقلیتوں کے تمام تقاریب اور جلسوں میں 12 فیصد تحفظات سے متعلق شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔ بچوں سے لیکر بزرگ لوگوں میں یہ بات عام ہوگئی ہے کہ اس مرتبہ سیاست اخبار کی مہم کے ذریعہ ریاست تلنگاہ کے مسلم اقلیتوں کو 12 تحفظات حاصل کرکے رہیں گے ۔ 16 نومبر کے روز انور اردو ہائی اسکول کاغدنگرمیں ، ہیڈ ماسٹر جناب محمد عارف الدین کی زیر صدارت میں پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 126 ویں یوم پیدائش کے ضمن میں یوم اقلیتی بہبود اور یوم اطفال پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس پروگرام میں مقامی اسٹاف بشیر احمد خان ، عبدالنبی اور خواجہ ظہیرالدین کے علاوہ لڑکے اور لڑکیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر انور اردو ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر جناب محمد عارف الدین نے کہا کہ آزادی کے بعد ہندوستان نے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 126 ویں یوم پیدائش کے ضمن میں یوم اطفال پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ پنڈت جواہر لال کی خدمات کے بارے میں اسکولوں کے طالب علموں کو جانکاری ہوں ۔ پنڈت جواہر لال نہروں کو چھوٹے بچوں سے زیدہ لگاؤ تھا ۔ اس لئے چچا نہرو کا لقب دیا گیا ۔ اس لئے ہر ایک بچہ کو پنڈت جواہر لال نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد جیسا بن کر عوامی خدمات کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر انہوں نے اس یوم اطفال پروگرام کے موقع پر خاص طور پر اپنی تقاریر اور خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سیاست اخبار کی جانب سے ریاست تلنگانہ پر مسلم اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری کرنے کیلئے سیاست امپاورمنٹ مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں 22 نومبر کے روز بعد نماز ظہر مسلم میناریٹی فنکشن ہال میں ملسم میناریٹی 12 فیصد تحفظات سے متعلق خصوصی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کامیابی بنائے ۔ اس موقع پر انہوں نے سیاست اخبار کی عوامی خدمات کی بھی ستائش کی ۔ بشیر احمد خان کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT