Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فیصد 12 تحفظات کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی

فیصد 12 تحفظات کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی

اوٹکور /4 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں جماعت دہم کے طلباء و طالبات میں روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ تعلیمی مواد SSC کوئسچین بینک 2016 تلگو کتابوں کی رسم اجرائی کی تقریب بصدارت کاظم حسین صدر مدرس منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر جناب محمد منظور احمد گنتہ نامہ نگار سیاست ، جناب انور میاں گدوال ، جناب محمد رفیع مدرس ، جناب محمد شفیع کے علاوہ جناب محمد خورشید گدوال ضلعی ترجمان تلگودیشم پارٹی محبوب نگر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ جناب عابد علی خان مرحوم نے جو پودا لگایا تھا آج وہ ترقی کرتے ہوئے ایک تناور درخت بن گیا ہے ۔ جس کیلئے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر کی کوشش رائیگاں نہیں جائے گی ۔ تعلیمی ترقی کیلئے سیاست نے جو بیڑا اٹھایا اس کا اجر اللہ تعالی کے پاس ضرور محفوظ ہے ۔ الحاج خورشید گدوال نے مزید کہا کہ اس صیانتی دور میں ادارہ سیاست کی جانب سے مفت ایس ایس سی کوئسچین بنک کو یاد کرتے ہوئے اور پرھتے ہوئے طلباء محنت و جستجو سے تعلیم حاصل کریں گے تو ضرور بہ ضرور کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اخبار سیاست نے 12 فیصد تحفظات کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ ضرور کامیاب ہوگا ۔ سیاست کی مہم شہر تو کیا گاؤں گاؤں میں چلائی جارہی ہے ۔ اس لئے سیاست کی عوامی خدمات اور مسلمانوں کو بھرپور رہنمائی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ جناب محمد منظور احمد گنتہ نامہ نگار سیاست ، صدر مدرس جناب کاظم حسین نے بھی خطاب کیا ۔ تلگو ٹیچر جناب محمد رفیع نے اخبار سیاست کی جانب سے خصوصاً تلگو میں ایس ایس سی مواد کو ایک انمول تحفہ قرار دیا ۔ میرا تجربہ ہے سیاست کی جانب سے تمام سوالات و جوابات ایس ایس سی ایمتحان میں کام آئے بڑی چھان بین کرکے سیاست نے قدم اٹھایا شکریہ ادا کیا ۔ اس تقریب میں اساتذہ میں محمد اسحق ، جناب روشن ، جناب خواجہ ، محمد مجیب ، عبدالنعیم ، محمد عطاء اللہ ، محترمہ صادقہ بیگم موجود تھے ۔ اس کے علاوہ بھی ضلع پریشد ہائی اسکول ( زکور ) اوٹکور میں سیاست تلگو کے کتابوں کی اجرائی عمل میں لائی ۔ اس موقع پر جناب روف حسام الدین انچارج صدر مدرس کے علاوہ خواجہ پاشاہ ، گوپال ، سریش راؤ ، جی ناتھم موجود ھتے ۔ اس کے علاوہ بھی اوٹکور منڈل کے موضع پورلہ خورود ضلع پریشد ہائی اسکول میں سیاست کے تلگو کتابیں بھی جناب محمد خورشید گدوال کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT