Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فیصد12 مسلم تحفظات کی تحریک کا خیرمقدم

فیصد12 مسلم تحفظات کی تحریک کا خیرمقدم

نیالکل۔/20فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی قائد ضلع میدک محمد کلیم الدین نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کی فلاح و بہبود اسکیمات پر موثر عمل آوری کو عوام فراموش نہیں کرسکتی جس کا ثبوت نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات اور گریٹر حیدرآباد بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میدک ٹی آر ایس پارٹی کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے اور جلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں سابق ریاستی وزیر فرید الدین ٹی آر ایس پارٹی ایم پی بی بی پاٹل کی قیادت میں کروڑوں کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ سیاست کی جانب سے شروع کردہ 12فیصد تحفظات تحریک کا ضلع میدک کے مسلمانوں نے خیرمقدم کیا ہے اور جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست سے اظہار تشکر کیا۔ اس تحریک میں حکومت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اور چیف منسٹر کے سی آر اپنے وعدہ کو ضرور پورا کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT