Saturday , May 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیصلہ کن ٹسٹ ‘ ویسٹ انڈیز ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں

فیصلہ کن ٹسٹ ‘ ویسٹ انڈیز ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں

برج ٹاؤن ۔8 مئی(سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سلیکشن کمیٹی نے ان کھلاڑیوں کی صلاحیتو ں پر ہی اعتماد برقرار رکھا جنہوں نے دوسرے میچ میں106رنز سے کامیابی میں کردار اد اکیا تھا۔ ونڈسر پارک گراؤنڈ پر دس مئی کو شروع ہونے والے میچ کیلئے وکٹ تیار کرلی گئی ہے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے بھی وکٹ کا معائنہ کیا۔کیریبین کھلاڑی بھی اسٹیڈیم میں پریکٹس کیلئے پہنچے تھے جہاں کھیل کے تینوں شعبوں پر مکمل زوردیاگیا۔منتخب اسکواڈمیںڈیونڈربشو ،جیرمین بلیک ووڈ کریگ براتھ ویٹ، روسٹن چیس، میگوئیل کمنز ،شین ڈورچ ،شینن گبرائیل، شائی ہوپ، الزاری جوزف، کیرن پاول اور وشال سنگھ شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT