Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / فیصل آباداور چارسدہ میں چھتیں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

فیصل آباداور چارسدہ میں چھتیں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

اسلام آباد ۔20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) خیبرپختونخوا ہ اور پاکستانی پنجاب کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ،بالائی علاقوں میں برفباری سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔فیصل آباداور چارسدہ میں مکانات کی چھتیں گرنیسے 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ فیصل آبادکے علاقہ جڑانوالہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔چارسدہ کی تحصیل تنگی میں بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔لوئر دیر،اپر دیر،شانگلہ اور ملحقہ علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔استور اور قریبی علاقوں میں بارش اور برفباری سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں۔محکمہ موسمیات کیمطابق ا?ئندہ 24گھنٹوں کیدوران مالاکنڈ ، پشاور ، راولپنڈی ، لاہور ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT