Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / فیض سید آئی پلس ٹیلی میڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کے ڈائرکٹر مقرر

فیض سید آئی پلس ٹیلی میڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کے ڈائرکٹر مقرر

ممبئی ۔ 11 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی 24×7 اسلامی ٹی وی چینل آئی پلس ٹی وی کی مالک کمپنی آئی پلس ٹیلی میڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ میں ایڈوکیٹ فیض سید کی بطور ڈائرکٹر تقرری کا اعلان کیا گیا ۔ ایڈوکیٹ فیض سید کمپنی کی مجموعی حکمت عملی میں تعاون کے لیے ذمہ دار ہوں گے ۔ غور طلب بات ہے کہ فیض سید ایک معروف اسلامی اسپیکر ، داعی اور مختلف غیر سرکاری و فلاحی تنظیموں کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں کے سربراہ بھی ہیں ۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قانون میں بھی ڈگری حاصل کی ہے ۔ وہ سماجی اصلاحات اور دعوتی کام انجام دینے کے لیے مشہور اسلامک ریسرچ سنٹر اورنگ آباد کے بانی و صدر بھی ہیں ۔ انہوں نے بھارت میں 75 سے زیادہ شہروں میں اردو ، ہندی اور انگریزی میں اسلام اور تقابل ادیان کے مختلف موضوعات پر 1500 سے زائد لکچرز اور مذاکرات کو انجام دیا ہے ۔ اس نئی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے زید خالد پٹیل ، کمپنی کے صدر اور منیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ ’ فیض سید آئی پلس ٹی وی کے لیے قابل قدر ہیں اور بلا شبہ کمپنی انتظامیہ کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوں گے ۔ ہم ان کے کمپیوٹر ، قانون و دینی معلومات کے ساتھ ساتھ ان کے بیش قیمتی تجربات کا استعمال چینل کی عالمی سطح پر موجودگی درج کرانے کے علاوہ ناظرین کے لیے بہتر پروگرام مہیا کرانے میں کرسکتے ہیں ۔ زید پٹیل نے ان کی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ فیض سید ایک قابل شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں ‘ ۔ دراصل آئی پلس ٹی وی ملک کا پہلا فیملی اسلامی چینل ہے ۔ جو باقاعدہ مذہبی پروگرامس کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی اور ثقافتی پروگرامس کی بھی نشریات کرتا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9158572694 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT