Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیض کا انٹرنیشنل کریئر شروع ، زمبابوے کا وائٹ واش مکمل

فیض کا انٹرنیشنل کریئر شروع ، زمبابوے کا وائٹ واش مکمل

ہرارے ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) بھرپور غالب انڈیا نے اوسط سے کمتر زمبابوے کو آخری او ڈی آئی کرکٹ میچ میں آج یہاں 10 وکٹ سے شکست دے کر توقعات کے مطابق 3-0 کا وائٹ واش مکمل کیا، جو ماضی قریب کی ایک نہایت یکطرفہ سیریز ثابت ہوئی ہے۔ ایم ایس دھونی کے کھلاڑیوں نے میزبان ٹیم کو سیریز میں اُن کے اقل ترین اسکور 123 پر ڈھیر کیا، جس میں ’مین آف دی میچ‘ جسپریت بومرا نے 4/22 کی بولنگ درج کرائی۔ گرائم کریمر کی ٹیم نے ایک مرحلہ پر چار گیندوں میں چار وکٹیں کھو دیئے اور سیریز میں ناقص بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ ہندوستانیوں نے 21.5 اوورز میں 126/0 پر جیت مکمل کرلی۔ اوپنرز لوکیش راہول (63*) اور فیض فضل (55*) نے جیت آسان بنائی۔ یہ فیض کے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز ہوا ہے۔ انڈیا نے میزبانوں کے خلاف ’وائٹ واش‘ کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک بھی درج کرائی۔ وہ 5-0 اور 3-0 کے فرق سے 2013ء اور 2015ء میں او ڈی آئی سیریز جیتے تھے جب ترتیب وار ویراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے کی قیادت میں انڈین ٹیمیں فاتح رہیں۔ دھونی کیلئے اس سیریز میں دو سنگ میل درج ہوئے ۔ کیپٹن کی حیثیت سے 107 کامیابیوں پر وہ ایلن بارڈر کے مساوی ہوگئے اور صرف رکی پانٹنگ (165) سے پیچھے ہیں۔ نیز دھونی 50 اوورز کی کرکٹ میں پہلے ہندوستانی وکٹ کیپر۔ بیٹسمن بن گئے جس نے 350 بیٹسمنوں کو آؤٹ کرنے میں مدد کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT