Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

زیورخ۔11اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کرتے ہوئے اس کی ہر طرح کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔فیفا کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق فیفا کونسل کے بیورو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایف ایف کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرکے اسے فوری طور پر نافذ کردیا گیا۔فیفا کے مطابق بیورو نے پی ایف ایف کے دفاتر اور ان کے اکاؤنٹس، عدالت کی جانب سے تقررکردہ منتظم کے سپرد ہونے کی بنا پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ فیفا ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایف ایف کی جانب سے فیڈریشن کے معاملات آزادانہ طور پر چلانے کے بجائے کسی دوسرے فریق کے سپرد ہیں۔ پی ایف ایف کے اکاؤنٹس دوبارہ فیڈریشن کے سپرد ہونے کی صورت میں معطلی کا فیصلہ ختم کرتے ہوئے عائد پابندی اٹھالی جائے گی۔فٹبال کی عالمی تنظیم کی جانب سے عائد معطلی کے بعد فیفا آئین کے آرٹیکل 13 کے مطابق پی ایف ایف تمام بین الاقوامی رکنیت سے بھی محروم ہوگیا ہے جبکہ اس کے ساتھ پی ایف ایف کی کلب ٹیمیں اور اس کے نمائندگان بھی کسی طرح کے بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔فیفا کی جانب سے عائد پابندی کے بعد پی ایف ایف اور اس کے عہدیداران مستقبل میں فیفا یا ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی جانب سے منعقدہ کسی بھی ترقیاتی پروگرام یا ٹریننگ کورس میں شرکت کے بھی اہل نہیں ہوں گے۔

 

 

رباڈا نے اشون کو پیچھے چھوڑدیا
بئی۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کاگیسو رباڈا جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کی ہیں، وہ اس شاندار مظاہرے سے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں اپنے کیریئر کا بہترین تیسرا مقام حاصل کرلیا جس کے لیے انہوں نے ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دوسرے مقام پر ہندوستانی اسپنر رویندر جڈیجہ موجود ہیں جبکہ پہلے مقام پر انگلش فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن فائز ہیں۔

TOPPOPULARRECENT