Wednesday , April 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا ورلڈ کپ کی تیاری پر فی ہفتہ 50کروڑ ڈالرس کے اخراجات

فیفا ورلڈ کپ کی تیاری پر فی ہفتہ 50کروڑ ڈالرس کے اخراجات

دوحہ ۔9 فروری (سیاست ڈاٹ کام )قطر کے وزیر خزانہ علی العمادی کے بموجب 2022ء فیفا ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں اہم منصوبوں پر قطر ہر ہفتے 50 کروڑ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ علی العمادی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے یہ اخراجات آئندہ تین سے چار سال تک کئے جاتے رہیں گے۔ ان منصوبوں میں نئے اسٹیڈیم، موٹر وے ، ریل لنک اور ہسپتال شامل ہیں۔ قطر 2022ء فیفا ورلڈ کپ کیلئے 200 بلین ڈالرس خرچ کرے گا تاہم وزیر خزانہ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ 2022ء کا ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا ورلڈ کپ ہو گا۔واضح رہے کہ برازیل میں 2014ء کے ورلڈ کپ پر 11 بلین ڈالرس خرچ ہوئے تھے جبکہ روس نے 2018ء کے ورلڈ کپ کیلئے کْل اخراجات میں 321 ملین ڈالرس کا اضافہ کر کے اسے 10.7 بلین ڈالرس کر دیا ہے۔ برازیل کو ورلڈ کپ کیلئے اسٹیڈیم تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن علی العمادی نے میڈیا کو بتایا کہ قطر نے 2022ء ورلڈ کپ کیلئے 90 فیصد معاہدے کر لئے ہیں ۔ علی العمادی نے مزید کہا کہ  ہم اتنا وقت دے رہے ہیں تاکہ یہ منصوبے وقت پر مکمل ہو سکیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں ورلڈ کپ کیلئے لوگوں کی آمد شروع ہوجائے اور ہم ابھی پینٹ ہی کر رہے ہوں۔ قطر میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کنٹریکٹرز نے ہزاروں غیر ملکی مزدوروں کو قطر بلایا ہے جن میں سے زیادہ تر جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھتے ہیں۔ قطری حکومت مزدوروں کے استحصال کے الزامات کی تردید کرتی آئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT