Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا ورلڈ کپ 2018ء کوالیفائرز ہندوستان کو ایران نے ہرایا

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کوالیفائرز ہندوستان کو ایران نے ہرایا

بنگلورو ، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان 2018ء فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں اپنی لگاتار تیسری ناکامی سے دوچار ہوا جب انھیں گروپ میچ میں طاقتور ایران کے مقابل 0-3 سے شکست فاش ہوگئی۔ بین الاقوامی تجربے کے فقدان اور اپنے زیادہ پسندیدہ حریفوں کے مقابل تکنیک میں کافی کمتری کا اظہار منگل کو منعقدہ میچ میں ہوگیا، جہاں ہندوستانیوں نے فرسٹ ہاف میں اچھی مزاحمت کی لیکن کانتی راوا اسٹیڈیم میں گروپ D کے میچ میں سکنڈ سیشن کے ابتدائی حصے میں دو گول جلد دے دیئے۔ سنٹرل ڈیفنڈرس ارنب مونڈل اور سندیش جھینگن کے اچھے کھیل نے یقینی بنایا تھا کہ ہندوستان ہاف ٹائم پر صرف 0-1 سے پیچھے تھا لیکن براعظم کی سب سے اونچے رینک والی ٹیم نے چار منٹ میں دو گول داغ کر وہیں پر میچ کا فیصلہ کردیا۔ سردار عزمون (29 واں منٹ)، اندرانیک (47) اور مہدی ترومی (51) گول اسکوررس رہے جبکہ ایران نے میچ میں بتدریج ہندوستانی ڈیفنس کو توڑ دیا۔ پرتگالی کارلوس کوئروز کی کوچنگ والی ایرانی ٹیم مزید اسکور کرسکتی تھی بشرطیکہ وہ حاصل ہونے والے تمام مواقع سے استفادہ کرتے۔

TOPPOPULARRECENT