Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیفا کے پاس کرپشن کے سینکڑوں مقدمات : بوربیلی

فیفا کے پاس کرپشن کے سینکڑوں مقدمات : بوربیلی

مناما۔10مئی (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کی ضابطہ اخلاق کمیٹی کے تفتیش کار کارنول بوربیلي نے کہا ہے کہ ان کی کمیٹی بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے وابستہ سینکڑوں مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں بہت سے سینئر عہدیدار بھی شامل ہیں۔فیفا کی کونسل نے بوربیلي اور جج ہینس جواکم کی مدت میں توسیع نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ان کی جگہ کولمبیا کی تفتیش کار ماریا کلاڈیا روجس کو نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے ۔ ان کے علاوہ یوروپی عدالت کے سابق چیئرمین یونان کے واسسلیوس کورس کو عدالتی چیمبر کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔پریس کانفرنس میں بوربیلي نے کہا ہماری میعاد میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ سے ہمیں کافی دھکہ لگا ہے کیونکہ ہم نے بدعنوانی کے کئی معاملے حل کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT