Monday , April 24 2017
Home / شہر کی خبریں / فینانس بل، کمپنیز ایکٹ میں ترمیمات سے دستبرداری پر زور

فینانس بل، کمپنیز ایکٹ میں ترمیمات سے دستبرداری پر زور

سی پی آئی جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی کا وزیر اعظم کو مکتوب
حیدرآباد۔/9اپریل ، ( این ایس ایس ) سی پی آئی کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم پی مسٹر ایس سدھاکر ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے فینانس بل اور کمپنیز ایکٹ میں ترمیمات کو واپس لینے پر زور دیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یکم فبروری2017 کو مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے مرکزی بجٹ پیش کرتے وقت یہ شرائط عائد کی تھیں کہ کسی سیاسی جماعت کو کسی ایک ذرائع سے دیئے جانے والے نقد عطیہ کی زیادہ سے زیادہ رقم صرف 2,000 روپئے ہوگی اور سیاسی جماعتوں کو عطیہ دہندگان سے چیکس یا ڈیجیٹل موڈ کے ذریعہ عطیات وصول کرنے کا استحقاق ہوگا۔ لیکن اس کے بمشکل دو ماہ بعد 23مارچ 2017 کو فینانس بل میں ایک ترمیم کرتے ہوئے اس حد کو اور کارپوریٹ گھرانوں سے سیاسی فنڈنگ کی دیگر شرائط کو برخواست کردیا گیا اور اس کے ذریعہ کارپوریٹس کو کوئی بھی رقم سیاسی جماعتوں کو فنڈ دینے کی اجازت دی گئی جو صرف حکمران جماعتوں کے فنڈ میں جائیں گی۔ اس ترمیم سے ملک میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔ نیز کمنپیز ایکٹ میں بھی ترمیم کی جارہی ہے جس سے کمپنیز کیلئے ضروری نہیں ہوگا کہ وہ کارپوریٹ فنڈنگ وصول کرنے والوں کے نام کا انکشاف کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT