Tuesday , September 26 2017
Home / پاکستان / فینٹم کی ریلیز پر امتناع کیلئے حافظ سعید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

فینٹم کی ریلیز پر امتناع کیلئے حافظ سعید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ اور ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم حافظ سعید کی اس درخواست پر جہاں انھوں نے بالی ووڈ فلم ’’فینٹم‘‘ کی پاکستان میں ریلیز پر حکم امتناع عائد کرنے کی خواہش کی تھی، اپنا فیصلہ فی الحال محفوظ رکھا ہے۔ اس سلسلہ میں وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنا جواب داخل کرتے ہوئے کہاکہ اب تک اس فلم کے تعلق سے پاکستانی سنیما ہالس میں اس کی ریلیز پر کسی نے بھی نوآبجکشن سرٹیفکٹ (این او سی) طلب نہیں کیا ہے۔ لاء آفیسر نے اس سلسلہ میں عدالت میں بحث کرتے ہوئے کہاکہ جب وفاقی حکومت سے کسی نے بھی این او سی طلب نہیں کیا ہے تو یہ درخواست بالکل کارکرد نہیں ہے لہذا اسے خارج کردینا ہی بہتر ہے۔ حافظ سعید کے وکیل کا استدلال کے فینٹم فلم کے ٹریلر سے درخواست گذار (سعید) کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے بتایا کہ ہندوستانی فلمیں آسانی سے مارکٹ میں دستیاب ہیں۔ اگر حکومت کسی ہندوستانی فلم کی سنیما ہالس میں نمائش پر پابندی عائد کرتی ہے تو مارکیٹ میں دستیاب سی ڈیز کی دستیابی پر کون پابندی عائد کرے گا؟ اسی لئے فیصلہ محفوظ رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT