Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / فیٹ جی امتحان حیدرآباد میں 16 اکٹوبر کو مقرر

فیٹ جی امتحان حیدرآباد میں 16 اکٹوبر کو مقرر

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : فیٹ جی ٹیلینٹ سپورٹس ایگزام ( این ٹی ایس ای ) امتحان کا حیدرآباد میں 16 اکٹوبر کو انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ فیٹ جی امتحان کے ذریعہ JEE 2017 میں داخلہ لیا جاسکتا ہے جب کہ یہ ہندوستان بھر میں منعقد کیا جانے والا امتحان ہے جس کے لیے 45 شہروں میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ فیٹ جی کے ڈائرکٹر مسٹر آر ایل تریکیا نے کہا کہ فیٹ جی کی جانب سے سالانہ یہ امتحان منعقد کیا جاتا ہے اور اس مرتبہ یہ حیدرآباد میں 16 اکٹوبر کو منعقد ہوگا ۔ نیز درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 اکٹوبر منعقد کی گئی ہے ۔ جب کہ آن لائن اور ای درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے ۔ امتحان کے لیے پہلی مرتبہ درخواست دینے والے طلبہ کے لیے 200 روپئے اور سابق میں فیٹ جی کا کوئی امتحان تحریر کرچکے طلبہ کے لیے 100 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ftse.fiitjee.com ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT