Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرراورنڈال راجرس کپ کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

فیڈرراورنڈال راجرس کپ کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

 

ڈیل پوٹرو اور کویٹوا کو حیران کن شکست

مونٹریال ۔10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )گذشتہ روز اپنی 36 ویں سالگرہ منانے والے ومبلڈن چیمپیئن راجر فیڈرر نے راجرس کپ کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے تیسرے راونڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ رواں ہفتہ دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرنے کے خواہاں رافل نڈال بھی دوسرے مرحلے کے مقابلے میں ایک آسان کامیابی درج کروائی ہے۔فیڈررنے عالمی درجہ بندی میں 116 ویں مقام پر موجود مقامی کنیڈائی کھلاڑی پیٹر پولانسکی کو بہ آسانی 53 منوں میں 6-2‘6-1 سے شکست دی اور تیسرے راونڈ میں پہنچے ہیں جہاں انکا مقابلہ اسپین کے کھلاڑی ڈیوڈ فیررسے ہوگا۔دریں اثناء نڈال کو بھی دوسرے مرحلے کے مقابلے میں کوئی زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور وہ بہ آسانی اپنے حریف کروشیا کے نوجوان کھلاڑی بورنا کوریک کو 6-1‘6-2 سے شکست دی۔علاوہ ازیں ڈینس شاپوولوالوف نے تیسرا مرحلے تک پہنچنے کے لئے اپنے ہی پسندیدہ اسٹار ڈیل پوٹررو کو شکست دی۔ شپوولوف نے خود کو ملے موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاریخ بنا دی۔18 سالہ شپوولف نے 2009 میں امریکی اوپن چیمپئن شپ کا خطاب جیتنے والے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو راجر کپ کے دوسرے راؤنڈ میں 6-3 ‘7-6(4) سے شکست دی۔کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے شپوولوف نے کہا اس قسم کی کامیابی میرے لئے بہت حوصلہ افزائی ہے اور یہ ایک بہت بڑا اعتماد فروغ دینے والا مظاہرہ ہے۔اس کامیابی کے ذریعہ شپولوالوف سب سے کم عمر کھلاڑی بنے ہیں جن کی تیسرے مرحلے میں رسائی ہوئے ہے جو 1982 میں میٹس ویلڈر کے بعد سے تیسرے دور تک پہنچنے والے کھلاڑی ہیں اور وہ سب سے کم عمر کے کھلاڑی کا اعزاز 2004 میں اے ایف پی میامی ماسٹرس 1000 ایونٹ میں رافل نڈال نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔شپوولوف نے حالیہ برسوں میںشاندار مظاہرے کئے ہیں ۔خاتون زمرے کے مقابلوں میں عالمی نمبر 3 انجلیک کربر‘وینس ولیمس‘سمونا ہالیپ اور اکترینہ ماکاروا نے فتوحات حاصل کرتے ہوئے اپنی پیشقدمی جاری رکھی لیکن سابق ومبلڈن چیمپیئن پٹراکیویٹوا کو امریکی اسٹار سلوین اسٹفہنس کے خلاف 3 سٹوں پر مشتمل مقابلے میں 6-7(7) ‘6-3 ‘ 2-6کی شکست برداشت کرنی پڑی۔

TOPPOPULARRECENT