Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر ، جوکووچ ، سرینا اور شاراپوا کی پیشقدمی

فیڈرر ، جوکووچ ، سرینا اور شاراپوا کی پیشقدمی

ملبورن 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے تیسرے دن عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے ہالیس کے خلاف 6-1 ، 6-2 ، 7-6 جبکہ 17 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن فیڈرر نے یوکرین کے ڈولکوپولو کو راست سیٹوں میں 6-3 ،7-5  ، 6-1 سے شکست دی۔ خاتون زمرہ میں دفاعی چمپئن اور عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمس نے اپنی حریف سووی ہش کو راست سیٹوں میں 6-1 ، 6-2 سے شکست دی۔ جبکہ روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پوا نے بلغاریہ کی ساسنووچ کو 6-2 ، 6-1 سے شکست دی ہے۔ تیسرے دن کا حیران کن نتیجہ سابق ومبلڈن چمپئن پیٹرا کیویٹووا کی شکست رہی جنھیں مقامی کھلاڑی گیوری لووا نے راست سیٹوں میں 6-4 ، 6-4 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT