Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر ، راجرس کپ فائنل میں داخل

فیڈرر ، راجرس کپ فائنل میں داخل

مونٹریال۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر نے پانچ سال میں اپنی کامیابیوں کا طویل سلسلہ جاری رکھتے ہوئے راجرس کپ فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ دوسرے مقام کے حامل فیڈرر نے گزشتہ روز ہالینڈ کے روبن ہیز کو6-3، 7-6(5) سے شکست دے کر رواں سال اپنے چھٹویں فائنل میں رسائی حاصل کی۔ یہ ان کی لگاتار 16 ویں میچ میں کامیابی بھی تھی۔ وہ لمحہ آخر مقابلے سے دور رہنے پر غور کررہے تھے جو میچ کے منتظمین کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی تھے کیونکہ عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کے علاوہ نوواک جوکووچ اور اسٹین واؤرنکا زخموں کے سبب پہلے ہی کھیل سے باہر ہیں لیکن فیڈرر نے کھیل کا فیصلہ کیا اور انہیں ایک اور خطابی مقابلے میں حصہ لینے کا موقع مل گیا جو پہلے ہی اس سال کے آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن ٹائٹلس جیت چکے ہیں۔ فیڈرر اب اپنے تیسرے راجرس کپ ٹائٹل پر نظریں مرکوز کرچکے ہیں، لیکن مونٹریال میں یہ ان کا پہلا راجرس کپ ہوگا کیونکہ 2004ء اور 2006ء کے دوران انہوں نے ٹورنٹو میں یہ کپ حاصل کئے تھے۔ 36 سالہ فیڈرر 2012ء سے فتوحات کا طویل سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT