Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں داخل

فیڈرر انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں داخل

انڈین ویلز ۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبرایک اور آسٹریلین اوپن چمپیئن راجر فیڈرر آسٹریلیا کے نک کریگیوس کی جانب سے کوارٹرفائنل سے دستبرداری کے اعلان کے بعد براہ راست انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق 21 سالہ کریگیوس نے فوڈ پوائزن کے باعث فیڈرر کے خلاف ہونے والے کوارٹرفائنل سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔کیرگیوس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں مکمل صحت مند نہیں ہوں  اوراس مرحلے پر ہم سمجھتے ہیں یہ فوڈ پوائنزننگ کا نتیجہ  ہے اور میں مزید نہیں کھیل رہا۔کیرگیوس نے گزشتہ میچ میں سابق عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر فیڈرر کے خلاف کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا اور اس مقابلے کا شائقین شدید سے انتظار کررہے تھے کیونکہ ایک جانب فیڈرر آسٹریلین اوپن کے بعد یہاں چوتھے راؤنڈ میں رافل نڈال کو شکست دی تھی جبکہ نک نے متواتر دوسرے ہفتے میں چوکووچ کو باہر کا راستہ دکھایا تھا۔انھوں نے سوئس اسٹار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ بہترمحسوس کرتے ہوں گے۔آسٹریلیا اسٹار نک نے مزید کہا کہ رات بھر بے آرامی کے بعد مجھ میں ہمت نہیں ہے اور روجر جیسے عظیم چمپیئن کے خلاف کھیلنے کے لئے مجھے اپنے  بہترین موقف کی ضرورت ہے تاکہ مجھے موقع ملے۔ فیڈرر نے  نڈال کو میچ میں باآسانی 6-2 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی تھی اور ایک دلچسپ مقابلے کی توقع کی تھی جہاں وہ گذشتہ مقابلے میں نک کے خلاف ہوئی شکست کا حساب برابر کرنے کے خواہاں تھے۔کیرگیوس نے فیڈرر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنمنٹ کے دیگر مقابلوں کے لئے میری نیک خواہشات  فیڈرر کے ساتھ ہیں اور میرے تمام حامیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انڈین ویلز کا دوسرا اہم کوارٹرفائنل مقابلہ جاپان کے کائی نیشیکوری اور امریکہ کے جیک سوک کے درمیان گیا جہاں سوک نے جاپانی کھلاڑی کو ایک سخت مقابلے کے بعد6-3 ‘2-6 ‘6-2 سے شکست دی۔ دوسری جانب انڈین ویلز کے پہلے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے واورینکا اور اسپین کے پابلو کیرینو بستا کا مقابلہ ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT