Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور سرینا کی ہندوستان آمد: مہیش بھوپتی

فیڈرر اور سرینا کی ہندوستان آمد: مہیش بھوپتی

نئی دہلی۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زخموں کی وجہ سے ایک عرصہ سے ٹینس سے دور رہنے والے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور سرینا ولیمس کی زخموں سے صحتیابی کے بعد ایکشن میں واپسی متوقع ہے اور ہندوستانی شائقین انہیں ایکشن میں دیکھ سکتے ہیں جیسا کہ انڈین پریمیر ٹینس لیگ کے مہیش بھوپتی نے توثیق کی ہے کہ مذکورہ کھلاڑیوں کی ٹورنمنٹ میں شرکت یقینی ہے۔ مہیش بھوپتی کے بموجب راجر فیڈرر توقعات کے برعکس کچھ وقت پہلے ہی ایکشن میں واپسی کریں گے جیسا کہ انہوں نے رواں برس آئی پی ٹی ایل میں شرکت کے علاوہ انڈین ایسس کی متواتر تیسرے سال نمائندگی کی بات کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرینا ولیمس کی بھی ٹورنمنٹ میں شرکت ممکن ہے اور وہ حیدرآباد کی نمائندگی کریں گے۔ اس طرح ہندوستانی شائقین کو انہیں ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT