Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور نڈال کا سیمی فائنلز میں ٹکراؤ متوقع

فیڈرر اور نڈال کا سیمی فائنلز میں ٹکراؤ متوقع

 

نیویارک۔26اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)سیزن کے اخری گرانڈسلام یو ایس اوپن کے ڈرا کا اعلان کریا ہے اور اس کے مطابق مرد زمرے کے سنگلز میں عالمی نمبرایک رافل نڈال کا سیمی فائنلز میں راجرفیڈرر سے مقابلہ متوقع ہے کیونکہ خطاب کے دونوں دعویدار کھلاڑی ایک ہی گروپ میں شامل ہیں جبکہ رواں ہفتہ عالمی نمبر ایک مقام گنوانے والے برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کا فیڈرر اور نڈال کا سامنا فائنل تک نہیں ہوگا کیونکہ وہ دوسرے گروپ میں شامل ہیں۔یو ایس اوپن میں فیڈرر اور نڈال پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے کیونکہ 2010ء کے بعد نڈال کو یہاں نمبر ایک کھلاڑی کا موقف حاصل ہوا ہے اور فیڈرر تیسرے نمبر کے کھلاڑی ہیں جس سے ان کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ کا امکان ہے۔ دوسرے گروپ میں شامل اینڈی مرے کا سیمی فائنل میں مقابلہ متوقع طور پر جرمنی کے اُبھرتے 20 سالہ کھلاڑی الیگزینڈر زیروف سے ہوگا۔ دو مرتبہ کے چمپین نڈال کا کوارٹر فائنل میں شاندار فام میں موجود بلغاریہ کے گریجار دیمترو یا ڈیوڈ گافن سے مقابلہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب فیڈرر کے لئے راہ آسان نہیں کیونکہ چوتھے ہی راؤنڈ میں ان کے حریف نک کیریاس ہوسکتے ہیں جبکہ کوارٹر فائنل میں یان مارٹن ڈیل پوٹرو کے چیلنج کا سامنا موجود ہے۔ فیڈرر کو 2009 ء کے فائنل میں ڈیل پوٹرو کے خلاف حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ مرے کیلئے کوارٹر فائنل میں سام کیوریکا کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن اس سے قبل انہیں چوتھے ہی راؤنڈ میں جوویل فریڈ سونگا کو عبور کرنا ہوگا۔ خاتون زمرہ کے ڈرا میں پہلا ہی مقابلہ عوامی دلچسپی کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر موجود سیمونا ہالپ کا سامنا زخموں سے صحت یابی کے بعد واپسی کرنے والی سابق عالمی نمبر ایک شارا پووا سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT