Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور نڈال کی شنگھائی ماسٹرز میں پیشقدمی

فیڈرر اور نڈال کی شنگھائی ماسٹرز میں پیشقدمی

شنگھائی۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ میں عالمی نمبر ایک رافل نڈال اور راجر فیڈرر نے اپنے دوسرے رائونڈ کے مقابلے راست سٹوں میں اپنے نام کرلیے ہیں۔ نڈال نے امریکی کھلاری ڈونالڈ سن کو بآسانی 6-1, 6-1 سے شکست دی جبکہ یو ایس اوپن کے بعد پہلا ٹورنمنٹ کھیل رہے راجر فیڈرر کو برازیلی کھلاڑی اسکے وارٹس مین کے خلاف کامیابی کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی خصوصاً پہلے سٹ میں کامیابی کے لیے انہیں کافی مہنت کرنی پری۔ فیڈرر نے دوسرے رائونڈ کا مقابلہ 7-6(7-4),6-4 سے اپنے نام کیا۔ فیڈرر کا تیسرے رائونڈ میں مقابلہ ڈولگو پولوف سے ہوگا۔ دریں اثناء آسٹریلیائی کھلاڑی نک کیر یاس زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ کروشیا کے میرین سیلیچ نے اپنے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کے نک کا مقابلہ امریکہ کے اسٹیو جانسن سے ہوا۔ نک کندھے میں تکلیف کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ کروشیا کے عالمی نمبر پانچ میرین سیلیچ کا میچ برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ سے ہوا جس میں انہوں نے راست سٹوں میں 6-3 اور 7-6 سے کامیابی حاصل کی۔
اولمپک سلور میڈلسٹ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو جو کہ برج اسٹون انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی سفیر ہیں، کمپنی کی جانب سے ہندوستان میں خواتین میں پستان کے کینسر کے خلاف عوامی شعور بیدار پیدا کیے جانے والے پروگرام کا حصہ بنی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT