Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر اور نڈال کے پریس کانفرنس میں ایک دوسرے پر مزاحیہ تبصرے

فیڈرر اور نڈال کے پریس کانفرنس میں ایک دوسرے پر مزاحیہ تبصرے

نئی دہلی 13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس کورٹ پر ایک دوسرے سے سخت مزاحمت اور جدوجہد کیلئے شہرت رکھنے والے ٹینس کھلاڑیوں روجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے مائیک کے سامنے بھی ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کی اور صلاحیتوں کا اظہار کیا ۔ انٹرنیشنل پریمئیر ٹینس لیگ کے ہندوستان میں میچس کے اختتام کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عصر حاضر کے دو افسانوی کھلاڑیوں نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے ایک دوسرے پر تیکھے ریمارکس کرنے سے بھی گریز نہیں کیا ۔ دونوں عظیم کھلاڑیوں کے درمیان بیٹھے انٹرنیشنل پریمئیر ٹینس لیگ کے بانی مہیش بھوپتی دونوں کھلاڑیوں کے تبصروں پر ہنستے رہے ۔ اکثر سوالات پر فیڈرر نے جواب دئے تاہم جب دباؤ کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے یہ ذمہ داری نڈال کو سونپ دی ۔ انہوں نے نڈال سے کہا کہ وہ اس کا جواب دیںکیونکہ خود وہ ( فیڈرر ) نروس ہیں ۔ اس سلسلہ میں پہل نڈال کو کرنی چاہئے ۔ اس مرحلہ پر نڈال حیرت زدہ رہ گئے ۔ اس موقع پر جلد بازی میں نڈال نے کہا کہ جب انگریزی میںب ات کرنے کی بات ہوتی ہے تو ان کا رویہ سرد ہوتا ہے ۔ اس پر فیڈرر نے کہا کہ یہ بات نڈال سے سن کر انہیں بہت لطف آیا ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران ہنسی مذاق کے مزید چند جملے دہرائے گئے جب کہ کچھ مواقع پر تالیاں بھی بجائی گئیں۔ بعد میں نڈال نے فیڈرر کے ساتھ اپنی مسابقت کا ذکر کرتے ہوئے قدرے سنجیدگی پیدا کی ۔

TOPPOPULARRECENT