Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر بھی کوارٹرز میں داخل، بڑی سرویس والے اِزنر ناکام

فیڈرر بھی کوارٹرز میں داخل، بڑی سرویس والے اِزنر ناکام

دریں اثناء سکنڈ سیڈ اور پانچ بار کے یو ایس چمپئن سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے بڑی سرویس کرنے والے امریکی جان اِزنر کو گزشتہ روز ٹورنمنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں سیدھے سٹوں میں شکست دے کر سیزن کے قطعی میجر میں اپنا کوارٹر فائنل مقام حاصل کرلیا۔ 17 بار کے گرانڈ سلام چمپئن فیڈرر نے 13 ویں سیڈ اِزنر کو 7-6(0)، 7-6(6)، 7-5 سے ہراتے ہوئے آخری آٹھ کا مقابلہ 12 ویں سیڈ فرانسیسی رچرڈ گاسکٹ کے ساتھ مقرر کیا، جنھوں نے چھٹے سیڈ چیک جمہوریائی تھامس برڈیچ کو 2-6، 6-3، 6-4، 6-1 سے ہرایا۔ عالمی نمبر دو فیڈرر اپنا 46 واں گرانڈ سلام فائنل کھیلیں گے۔ 34 سالہ فیڈرر جو اپنی سرویس نہیں ہارے، سرویس لائن سے عمدہ کھیلتے ہوئے اِزنر کو ناکام کیا اور اپنی ریٹرن شاٹس والی مہارتوں کے ذریعے 6’10” قد والے اِزنر کی سرویس سے نمٹ لیا، یہاں تک میچ میں کامیاب ہوگئے۔ اِزنر کی ناکامی کے ساتھ ساتھ ڈونالڈ ینگ کی واؤرنکا کے ہاتھوں شکست نے اِس سال کے یو ایس اوپن کو 16 واں لگاتار گرانڈ سلام ٹورنمنٹ بنا دیا، جس میں کوئی امریکی مرد کھلاڑی کوارٹرفائنلس میں نہیں پہنچا۔ اِزنر اور اینڈی راڈک 2011ء یو ایس اوپن میں اِس مرحلے تک آئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT