Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر نے نڈال کو شکست دی، جوکووچ کو حیران کن ناکامی

فیڈرر نے نڈال کو شکست دی، جوکووچ کو حیران کن ناکامی

انڈین ویلس۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن چمپئن راجر فیڈرر نے اندرون دو ماہ دوسری مرتبہ اپنے کٹر حریف رافل نڈال کو شکست دی ہے جیسا کہ آج یہاں بی این پی پریباس اوپن کے چوتھے مرحلہ میں فیڈرر نے نڈال کو راست سٹوں میں بآسانی 6-2, 6-3 سے شکست دی۔ چوتھے رائونڈ کے مقابلے میں فیڈرر نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نڈال کی 4 مرتبہ سرویس توڑی۔ اندرون ایک گھنٹہ  کامیابی حاصل کرتے ہوئے فیڈرر رواں ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ شکست کے باوجود نڈال کریئر میں فیڈرر کے خلاف 23-13 کی سبقت پر ہی ہیں لیکن آسٹریلین اوپن کے بعد نڈال کو دوسری مرتبہ اندرون دو ماہ دوسری ناکام برداشت کرنی پڑی ہے۔ فیڈرر نے جس شاندار انداز سے مقابلہ کا آغاز کیا اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مقابلہ کے آغاز پر نڈال نے سرویس کی تھی اور فیڈرر نے نڈال کی پہلی سرویس توڑنے کے بعد اپنی سرویس برقرار رکھتے ہوئے مقابلہ کے آغاز پر ہی 2-0 کی سبقت بنالی تھی۔ نڈال نے اس مقابلہ میں بہترین واپسی کی کوشش تو کی لیکن فیڈرر کے بیاک ہینڈ اسٹروک کا ان کے پاس جواب نہیں تھا۔ فیڈرر نے مقابلہ کا آغاز جس انداز میں کیا تھا اسی انداز میں نڈال کی ایک اور سرویس توڑتے ہوئے مقابلہ راست سٹوں میں ہی اپنے نام کرلیا۔ فیڈرر کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ نک کائرگوئس سے ہوگا جنہوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ کو 6-4, 7-6(3) سے شکست دی۔ حیران کن شکست کے بعد جوکووچ کا یہاں 19 مقابلوں میں ناقابل تسخیر رہنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ نک نے دو ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ جوکووچ کو شکست دی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے 2 مارچ کو بھی آکوپولکو میں بھی جوکووچ کو شکست دی تھی۔ جوکووچ جو یہاں متواتر چوتھے خطاب کے تعاقب میں تھے لیکن وہ 25 از خود غلطیوں سے مقابلہ پر اپنی گرفت کمزور کرلی۔ ٹورنمنٹ میں پہلے ہی عالمی نمبر ایک برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے شکست کے بعد باہر ہوچکے ہیں اور اب نڈال کے ہمراہ جوکووچ بھی ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ لہٰذا فیڈرر کے لیے خطاب کی راہ کسی قدر آسان ہوچکی ہے لیکن کوارٹر فائنل میں انہیں نک کا سامنا ہے جنہوں نے حالیہ عرصہ میں انتہائی شاندار مظاہرے کئے ہیں اور ان کی تیز رفتار سرویس نے جوکووچ کو پریشان کررکھا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT