Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر ومبلڈن چمپین

فیڈرر ومبلڈن چمپین

ومبلڈن۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن چمپین راجر فیڈرر نے ومبلڈن 2017ء میں حریف مارن سیلچ کو راست سیٹوں میں 6-3، 6-1، 6-4 سے شکست دیتے ہوئے ریکارڈ 19 واں گرانڈ سلام خطاب اور یہاں 8 واں ومبلڈن خطاب حاصل کیا ہے۔ فیڈررجوکہ رواں سیزن آسٹریلین اوپن میں نڈال کو شکست دینے کے بعد کلے کوٹ کا تمام سیزن آرام کی غرض سے نہیں کھیلا تھا اور ومبلڈن کیلئے تیاری کی تھی ، اس کا انہیں صلہ ملا اور انہوں نے 2014ء یو ایس اوپن چمپین سیلچ کو بہ آسانی شکست دی۔ فیڈرر ومبلڈن میں بغیر سیٹ گنوائیں خطاب حاصل کیا جبکہ سیلچ نے مقابلہ کے دوران میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا۔

TOPPOPULARRECENT