Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر ومبلڈن کیلئے پرعزم

فیڈرر ومبلڈن کیلئے پرعزم

لندن۔23 جون (سیاست ڈاٹ کام) پیٹ سمپراس کو 15 برس قبل یہاں حیران کن شکست دے کر گرانڈ سلام حاصل کرنے والے 7 مرتبہ کے ومبلڈن چمپئن راجر فیڈرر 8 ویں ومبلڈن خطاب کے لئے پرعزم ہیں۔ 34 سالہ فیڈرر کا رواں سیزن مشکل ترین دور سے گزررہا ہے۔ جیسا کہ پیٹھ کی تکلیف کے باعث وہ فرینچ اوپن میں شرکت نہیں کرپائے اور اس طرح 1999ء سے متواتر 65 گرانڈ سلام ٹورنمنٹس میں شرکت کرنے کا سلسلہ بھی ٹوٹا اور اسٹوٹ گرٹ اور ہال میں سیمی فائنلس میں شکست ہوئی۔ اس کے باوجود فیڈرر نے کہا ہے کہ ان کی میدان پر رفتار بیس لائن پر کسی قدر بہتری سے وہ خود کو پھر ایک مرتبہ خطاب کے لئے مضبوط دعوے داروں میں شامل کرلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT