Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کو سونگا کے خلاف شکست‘نڈال کے پیش قدمی

فیڈرر کو سونگا کے خلاف شکست‘نڈال کے پیش قدمی

مونٹی کارلو۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل مرحلے میں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا جب فرنچ حریف جو ولفریڈ سونگا نے ان کا سفر تمام کر ڈالاتاہم رافل نڈال، گیل مونفلس اور اینڈی مرے سیمی فائنل میں داخل ہوچکے ہیں ۔ موناکو میں جاری مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ کے آخری 4 مرحلے کے میچز میں ایک اور بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے میں آیا جب نمبر تین سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو نمبر آٹھ سیڈ فرنچ حریف جو ولفریڈ سونگا نے تین سیٹس پر مشتمل سخت مقابلے کے بعد 6-3، 2-6 اور 7-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔

 

وقاریونس ، انضمام الحق کو
چیف سلیکٹر بنانے کے حامی
کراچی ۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق فاسٹ بولر اور پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پی سی بی کی جانب سے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کے عہدہ کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی نے  اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا  جبکہ سلیکشن کمیٹی کو بھی سبکدوش کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورد نے چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے سابق عظیم بیٹسمین انضمام الحق سے رابطہ کیا ہے جسے وقار یونس نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد ان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں سے ایک تھی۔ ٹوئٹر پیغام میں وقار نے انضمام کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش پی سی بی کا ایک بہتر فیصلہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT