Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کی دستبرداری مایوس کن : واؤرینکا

فیڈرر کی دستبرداری مایوس کن : واؤرینکا

جنیوا ۔ 20 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فرنچ اوپن کے دفاعی چمپیئن اسٹانسلس واؤرینکا نے 17 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپیئن راجر فیڈرر کی فرنچ اوپن سے دستبرداری کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر کھلاڑی پر خوف طاری رہتا ہے کہ وہ زخموں سے محفوظ نہیں ہے ۔ فیڈرر 17 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپیئن ہونے کے علاوہ یہاں رولینڈ گریوس میں 2009 ء کا خطاب حاصل کیا تھا ، لیکن وہ گھٹنے اور پیٹھ کی تکلیف سے مکمل صحتیاب نہ ہونے کی وجہ سے فرنچ اوپن سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ، اس طرح 34 سالہ فیڈرر جوکہ 1999ء سے متواتر 65 گرانڈ سلام ٹورنمنٹس میں شرکت کا سلسلہ اپنے نام رکھتے تھے وہ ٹوٹ گیا ۔ اولمپکس میں ڈبلز زمرے کا گولڈ میڈل ساتھ حاصل کرنے والے واؤرینکا نے کہا کہ فیڈرر جیسے چمپیئن کھلاڑی کا فرنچ اوپن سے دستبردار ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی زخموں سے محفوظ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT