Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کی فرنچ اوپن میں کامیابی ممکن : مرے

فیڈرر کی فرنچ اوپن میں کامیابی ممکن : مرے

میڈرڈ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رواں سیزن پہلا گرانڈ سلام حاصل کرنے کے علاوہ سیزن کے ابتدائی دونوں ماسٹرس سیریز اپنے نام کرنے والے راجر فیڈرر کے متعلق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ آئندہ ماہ منعقد شدنی سیرن کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن میں فیڈرر کی کامیابی کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ برطانوی ٹینس اسٹار مرے جنہوں نے رواں ہفتہ کھیلے گئے ’’آفریقہ 3‘‘ نمائشی مقابلے کے ذریعہ اپنی صحتیابی کا اندازہ لگایا اور اس مقابلے میں فیڈرر کے خلاف ہوئی شکست اور ان کے موجودہ فام کے ضمن میں کہا کہ فیڈرر کی فرنچ اوپن میں کامیابی ناممکن نہیں حالانکہ وہ اس گرانڈ سلام سے قبل کلے کورٹ پر کھیلے جانے والے تمام ایونٹس سے دستبرداری اختیار کی ہے اور وہ راست فرنچ اوپن میں شرکت کریں گے۔ مرے نے کہا کہ جس طرح 2016ء کے آخری 6 ماہ آرام کرتے ہوئے فیڈرر نے آسٹریلین اوپن خطاب حاصل کیا، اسی طرح فرنچ اوپن سے قبل آرام کرتے ہوئے اگر فیڈرر یہ گرانڈ سلام بھی اپنے نام کرتے ہیں تو یہ نتیجہ زیادہ حیران کن نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ فرنچ اوپن کیلئے رافیل نڈال کیلئے پہلی پسند تصور کیا جاتا ہے لیکن جس طرح فیڈرر نے 2017ء میں مظاہرے کئے ہیں، اس سے فرنچ اوپن کا خطاب ان دونوں کے علاوہ مرے اور سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT