Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کی مونٹی کارلو ماسٹرس سے واپسی

فیڈرر کی مونٹی کارلو ماسٹرس سے واپسی

موناکو۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر مکمل صحت یابی کے بعد مونٹی کارلو ماسٹرز ٹورنمنٹ میں شرکت کے ذریعہ ٹینس کورٹ میں واپسی کریں گے جہاں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔ 34 سالہ سابق عالمی نمبر ایک فیڈر رواں سال فروری کے اوائل میں گھٹنے کے آپریشن کے باعث ٹینس سے باہر ہوگئے تھے۔ فیڈررکے بموجب  توقعات کم ہیں جو تبدیلی کیلئے بہتر ہے، کوشش یہی ہے کہ جہاں میں ابھی ہوں وہاں سے باہر نکلوں لیکن آپ ایک مرتبہ اس صورت حال سے باہر آتے ہیں تو یہ واضح ہے کہ آپ جیت کے لئے میدان میں جاتے ہیں میں مقابلہ کرنے والا ہوں، مجھے خوشی ہے کہ میں واپس آچکا ہوں۔ فیڈرر نے میامی اوپن میں واپسی کی ناکام کوشش کی تھی جب وہ صحت کی خرابی کے باعث باہر ہوگئے تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں نوواک جوکووچ نے اپنے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا اور امریکہ کے ہارڈ کورٹ میں گزشتہ ماہ ماسٹر خطاب حاصل کیا اور کیرئر کی تاریخی انعامی رقم 100 ملین ڈالرس کے سنگ میل کے قریب پینچ گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT