Friday , April 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کی کامیابی ، مرے آئندہ پانچ برسوں تک گرانڈ سلام کیلئے پرعزم

فیڈرر کی کامیابی ، مرے آئندہ پانچ برسوں تک گرانڈ سلام کیلئے پرعزم

لندن ۔14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سیزن 2017 ء کے پہلے گرانڈ سلام میں معمر ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی انتہائی شاندار کامیابی کی جہاں چاروں گوشوں سے ستائش اور تعریف ہورہی ہے وہیں عالمی نمبر ایک برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے جوکہ فیڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرچکے ہیں ، نے فیڈرر کی اس کامیابی کو خود کے لئے ایک خوش آئند کامیابی قرار دی ہے اور آئندہ پانچ برسوں تک گرانڈ سلام خطابات حاصل کرنے کی اپنی اُمید کا اظہار کیاہے ۔ آسٹریلین اوپن میں فیڈرر کی کامیابی اور اپنے کیرئیر کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے مرے نے کہاکہ نئے سیزن 2017ء کا جس شاندار طریقے سے آغاز ہوا ہے وہ نہ صرف فیڈرر اور فائنل میں شکست برداشت کرنے والے سابق عالمی نمبر ایک رافل نڈال کے لئے بہترین ہے بلکہ مسابقتی ٹینس کیلئے بھی یہ نتیجہ حوصلہ کن ہے ۔ فیڈرر اور نڈال کی مسابقتی کھیل میں واپسی ٹینس کو مزید دلچسپ بنادے گی اور پورا سیزن باقی ہے ۔ مرے نے مزید کہاکہ جس طرح فیڈرر نے 35 برس کی عمر میں گرانڈ سلام خطاب حاصل کیا ہے ، اُس سے میرے یہ امکانات روشن ہوچکے ہیں کہ میں بھی آئندہ پانچ برسوں تک گرانڈ سلام خطابات کی دوڑ میں شامل رہوں گے ۔ رواں برس اپنی 30و یں سالگرہ منانے کے قریب پہونچ چکے مرے کیلئے 2016 ء انتہائی شاندار سال رہا ، جہاں انھوں نے سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ سے نہ صرف نمبر ایک مقام حاصل کیا بلکہ اس سیزن کے دوران انھوں نے کئی اہم فتوحات بھی حاصل کئے ہیں۔ لندن اولمپکس اور پھر ریو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے مرے ومبلڈن میں اپنے ملک کیلئے ایک اور اعزاز حاصل کرنے کیلئے بھی پرعزم ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT