Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / فیڈل کاسٹرو اور اوباما کی ملاقات نہیں ہوگی : وائیٹ ہاؤس

فیڈل کاسٹرو اور اوباما کی ملاقات نہیں ہوگی : وائیٹ ہاؤس

ہوانا ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس نے امریکی صدر بارک اوباما اور کیوبا کے سینئر قائد فیڈل کاسٹرو کے درمیان ملاقات کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔ اس موقع پر اوباما انتظامیہ کے خارجہ پالیسی کے اہم عہدیدار بین روہڈس نے کہا کہ نہ تو امریکی انتظامیہ اور نہ ہی کیوبا کے حکام نے اوباما اور 89 سالہ قائد فیڈل کاسٹرو کے درمیان ملاقات کے بارے میں کوئی اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورہ کے دوران اوباما اور فیڈل کاسٹرو کی ملاقات کو قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ نہ ہم نے اس سلسلہ میں کوئی درخواست پیش کی ہے اور نہ ہی کیوبا کے حکام نے کوئی دلچسپی دکھائی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ فیڈل کاسٹرو ان دنوں عوامی تقریبات میں بالکل نظر نہیں آتے۔ اس کے باوجود بھی سرکاری سطح پر میڈیا میں ان کی جو تصاویر شائع ہوئی ہیں ان میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ گذشتہ ہفتہ صدر ونیزویلا نکولس مڈورو نے یہاں کا دورہ کیا تھا اور فیڈل کاسٹرو سے ملاقات کی تھی۔ اوباما نے بھی اے بی سی کو ایک ٹیلیویژن انٹرویو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیڈل کاسٹرو سے ملاقات کرنے کیلئے وہ (اوباما) ہمہ وقت تیار ہیں بشرطیکہ ان کی (کاسٹرو) صحت اچھی ہو کیونکہ مجھے ان کی صحت کا موجودہ موقف معلوم نہیں ہے۔ فیڈل کاسٹرو سے ملاقات امریکہ اور کیوبا کے درمیان جاری برسوں پرانی سردجنگ کا خاتمہ کرسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT