Monday , October 23 2017
Home / دنیا / فیڈیریکا موگرینی کا دورۂ ایران

فیڈیریکا موگرینی کا دورۂ ایران

تہران ۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈیریکا موگرینی آج ایران پہنچ رہی ہیں۔ اپنے اِس دورے کے دوران وہ ایرانی حکام کے ساتھ یورپی یونین کے باہمی تعلقات کے فروغ اور تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدامات پر بات چیت کریں گی۔ موگرینی کے ہمراہ یورپی یونین کے انڈسٹری، ٹرانسپورٹ، انرجی، ریسرچ، سائنس، تعلیم، کلچر اور انسانی امداد کے شعبوں کے کمشنرز پر مشتمل وفد بھی ایران میں مذاکرات میں شامل ہوگا۔ وہ تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے علاوہ دیگر ایرانی اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی مختلف میٹنگز میں شریک ہوں گی۔ موگرینی یورپی یونین کو پیر کے روز اپنے ایرانی دورے پر بریفنگ دیں گی۔

TOPPOPULARRECENT