Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ف12فیصد مسلم تحفظات کو مودی کی تائید کا دعویٰ غلط

ف12فیصد مسلم تحفظات کو مودی کی تائید کا دعویٰ غلط

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر غلط تشہیر کا الزام‘کشن ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 19جون ( سیاست نیوز) قائد بی جے پی مقننہ پارٹی مسٹر جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں مذہبی اساس پر مسلمانوں کو دیئے جانے والے 12فیصد تحفظات کی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تائید و حمایت کرنے سے متعلق چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ غلط و جھوٹی تشہیر کررہے ہیں ۔ انہوں نے اس غلط تشہیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دستور ہند اور ہائیکورٹ فیصلہ کی مخالفت و خلاف ورزی کرتے ہوئے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت حکومت مذہب پر مبنی تحفظات کیلئے تجویز پیش کرنے کا الزام عائد کیا ۔ مسٹر جی کشن ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جیسے سیکولر ملک میں اس طرح کے تحفظات کی بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت مرکزی سطح سے ہی مخالفت کرتی رہی ہے اور عوام کے مابین نفرت اور تفرقہ جات پیدا کرک ے ایک دوسرے کے خلاف اکساکر حکومت تلنگانہ اپنی ووٹ بینک سیاست کررہی ہے اور ہا کہ مذہبی بنیاد پر تحفظات فراہمی کے تعلق سے تلنگانہ حکومت اقدامات کررہی ہے لیکن آئندہ یہ تمام اقدامات غیر یقینی ہی دکھائی دیں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT