Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ف12فیصد مسلم تحفظات کیلئے سدھیر کمیشن رپورٹ کا انتظار : محمود علی

ف12فیصد مسلم تحفظات کیلئے سدھیر کمیشن رپورٹ کا انتظار : محمود علی

حیدرآباد۔21مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہم کرنے اپنے وعدے کی پابند ضرور ہے لیکن حکموت کو سدھیر کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔توقع ہیکہ سدھیر کمیشن بہت جلد ریاست تلنگانہ میں اقلیتی طبقہ کے معاشی موقف سے متعلق تفصیلی رپورٹ بہت جلد حکومت کو پیش کرے گا ۔ آج یہاں ایوان میں اقلیتی بہبود کے مطالبات زر پر ہوئے مباحث کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر اظہار خیال کیا  اور بتایا کہ حکومت تلنگانہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے انتہائی دیانتداری کے ساتھ اقدامات کررہی ہے اور کسی بھی نوعیت کی وعدہ خلافی نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کیلئے 150کروڑ روپئے مختص کئے ۔ ماہ رمضان کے دوران روزہ داروں کیلئے افطار کی فراہمی اور کرسمس تقریب کے موقع پر بھی مناسبت انتظامات کنے کیلئے 80کروڑ روپئے مختص کئے گئے ۔ اقلیتی مالیتی کارپوریشن سے قرض فراہم کرنے کی اسکیم سے مزید رقومات درکار ہوں تو چیف منسٹر سے تبادلہ خیال کے ذریعہ مزید رقومات فراہم کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ حج کمیٹی کیلئے 30کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کی کارکردگی میں بہتری پیدا کرنے کیلئے عہدیداروں و دیگر اسٹاف کے تقررات عمل میں لانے کی نہ صرف منظوری دی گئی بلکہ چیف منسٹر نے احکامات بھی جاری کئے ۔ اقلیتوں کو بینکوں کے ذریعہ قرض فراہم کرنے کیلئے بینکوں کو رضامند کروایا جائے گا ۔ درگاہ حصرت حسین شاہ ولیؒ کی غیر الاٹ کردہ اراضیات کی وقف بورڈ کو واپس دلانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ اوقافی اراضیات کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ہاؤز کمیٹی کی تشکیل پر بھی غور کرنے کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT