Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / ف12فیصد مسلم تحفظات کی تائید میں کانگریس کی دستخطی مہم کا آغاز

ف12فیصد مسلم تحفظات کی تائید میں کانگریس کی دستخطی مہم کا آغاز

شہر کے 24اسمبلی حلقوں میں 10لاکھ دستخطیں حاصل کرنے کا عزم ۔ گاندھی بھون میں کیپٹن اتم کمار ریڈی ‘ ڈاکٹر گیتا ریڈی ‘ عامر علی خان کی موجودگی میں دستخطوں کا حصول

حیدرآباد۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی نے آج گاندھی بھون میں 12% مسلم تحفظات تحریک کا آغاز کیا۔ گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ  نے 10 لاکھ دستخطیں حاصل کرنے کیلئے 24 اسمبلی حلقوں میں تحریک چلانے اور ایک بڑا احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ 12% مسلم تحفظات کے روح رواں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں نے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کانگریس تحریک کی تائید و حمایت کرتے ہوئے تمام قائدین کو جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر مسلم تحفظات تحریک کی تائید کرنے پر زور دیا۔ صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے 4 تا 20 اپریل تک گریٹر حیدرآباد میں 12% مسلم تحفظات تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ گاندھی بھون میں ایک بڑا فلیکسی کا اہتمام کیا جس پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں، کانگریس کی رکن اسمبلی سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، ترجمان اعلیٰ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر شراون کمار ،صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخرالدین ، صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس مسٹر انیل کمار، صدر تلنگانہ مہیلا کانگریس مسز نیرلہ شاردا آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سیکریٹری مسٹر سید عظمت اللہ حسینی گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس کے جنرل سیکریٹری مسٹر سید نظام الدین سابق کارپوریٹرس مسٹر ایس محمد واجد حسین، مسٹر محمد غوث، مسٹر محمد معراج کے علاوہ ساجد شریف اور دوسروں نے دستخطیں کرتے ہوئے 12% مسلم تحریک کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ترجمان پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ایس کے افضل الدین، وجئے کمار نائیڈو، لکشمن گوڑ، ایوب خان، سید شوکت، رحمت علی موجود تھے۔ بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کے تمام 24 اسمبلی حلقوں میں گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تحریک چلاتے ہوئے 10 لاکھ دستخطیں حاصل کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT